جمعہ، 9 اگست، 2019

گوجر تاریخ کے جھروکے میں

محمد رفیق چوہدری، گوجر ریسرچر


گوجر تاریخ کے جھروکے میں:

گجر دنیا کے جس کونے میں بھی پیدا ہو
خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو
اگر وہ اصلی گجر ہو (لغات والا نہیں بلکہ مارشل ریس والا)
تو وہ جب تک جیتا ہے
لفظ گجر کو اپنی شان سمجھتا ہے اور گجر نام کو اپنی پہچان بناتا ہے۔
اپنی قومی پہچان اس کو اس قدر عزیز ہے کہمرنے کے بعد بھی اپنی اس پہچان کو باقی رکھنا چاہتاہے۔


مثال:
یہ امریکہ کے ایک قبرستان میں واقع چند قبروں کے کتبے ہیں
جن پر لکھے ناموں کے ساتھ لفظ GUJER بڑے واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہے
دراصل یہ Frank Gottlieb Gujer اور اس کی فیملی کی قبریں ہیں ۔
وہ 5 جون 1875ء میں امریکہ کی مشرقی ریاست Wisconsin میں پیدا ہوا۔
اور 18 دسمبر 1937ء کو Hennepin County, Minnesota, USA میں 62 سال کی عمر میں وفات پائی۔
اس کی قبر Sunset Memorial Park Cemetery
Minneapolis, Hennepin County, Minnesota, USA
بلاک نمبر 16 میں واقع ہے ۔ میموریل آئی ڈی نمبر 99189152 ہے ۔
اس کی میموریل آئی ڈی سے اس کے خاندان کا سارا ڈیٹا معلوم کیا جا سکتا ہے
جو کہ حسب ذیل ہے :
1
۔ باپ کا نام : Gottlieb Gujer
پیدائش 7 اگست 1846ء Zürich, Switzerland
وفات 15 اگست 1925ء Wisconsin, USA

2۔ والدہ کا نام : Walburga Fromm Gujer
پیدائش :1 مئی 1847ء Bavaria (Bayern), Germany
وفات: 17 فروری 1928ء Wisconsin, USA

3۔ شریک حیات: Orell E Gujer پیدائش: 1874ء وفات : 1933ء

4۔ بڑی بہن : Marie Catherine Gujer پیدائش :1870ء وفات :1949ء

5۔ بڑا بھائی : Nellie W. Gujer پیدائش: 1872ء وفات: 1953ء

6۔ چھوٹا بھائی : Millicent F Gujer پیدائش :1883ء وفات :1943ء

7۔ چھوٹا بھائی : Edward Jacob Gujer پیدائش :1886ء وفات :1961ء 






یاد رہے کہ:
ڈی این اے کے ذریعے نسل کا پتا چلانے والی عالمی شہرت یافتہ تنظیم Ancestry انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ کی دو ریاستوں Wisconsin اور Iowa میں بڑی تعداد میں Gujer فیملی کے لوگ موجود ہیں ۔Ancestry.com کے مطابق امریکی ریاست Wisconsin میں 1880ء کی مردم شماری میں Gujer فیملی کی آبادی سب سے زیادہ تھی اور 1920ء کی مردم شماری کے مطابق ریاست IOWA میں Gujer فیملی کی آبادی سب سے زیادہ تھی ۔ Ancestry انٹر نیشنل نے ان فیملیز کے افراد کے نام اور مکمل کوائف بھی اپنی ویب سائیٹ پر دیے ہیں۔ ویب سائیٹ یہ ہے :
https://www.ancestry.co.uk/name-origin?surname=gujer
تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب لوگ یورپ سے مشرقی امریکہ میں منتقل ہوئے ۔ اسی نسل کے لوگ سویئزرلینڈ ، جرمنی ، سپین ، فرانس اور دیگر کئی یورپی ممالک میں بڑی تعداد میں آباد ہیں اور آج بھی اپنے نام کے ساتھ Gujer لگاتے ہیں ۔ یہ بڑے ذہین لوگ ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔ جیسا کہ سویئزر لینڈ کی Grete Kellenberger Gujer کو میڈیکل سائنس میں بہت اعلیٰ مقام حاصل تھا جس نے اینٹی بائیوٹک طریقہ علاج کا متبادل دنیا میں متعارف کروایا اور نوبل انعام حاصل کیا ۔۔ خاص طور پر Jakob Kleinjogg Gujer کو سویئزر لینڈ میں وہی مقام حاصل ہے جو پاکستان میں علامہ اقبال کو حاصل ہے ۔ سویئزرلینڈ کی موجودہ ترقی میں اس کی ریسرچ کا بنیادی ہاتھ تھا۔ اس کے مجسمے آج بھی سویئزر لیںڈ کے مرکزی مقامات پر آویزاں نظر آتے ہیں جبکہ اس کا گھر ، گاڑی اور اس کے استعمال کی ہر چیز آج بھی سویئزر لینڈ کے قومی ورثہ کے طور پر محفوظ ہے ۔

تحقیق و تحریر: گجر پلیٹ فارم

3 تبصرے:

  1. تصویریں اوپن نہیں ہو رہیں ۔ اگر کسی اور فارمیٹ میں تصویریں بھی اس پیج کی زینت بن جائیں تو تحریر کو چار چاند لگ جائیں گے

    جواب دیںحذف کریں

بہت مہربانڑیں کہ توؤں بلاگ وزٹ کیو اے ہوں امید کروں توؤں اپنڑیں رائے غو اظہار وی کرو غا تاکہ ہم اس گوجری بلاگ ناں مزید بہتر تیں بہتر کر سکاں۔